ناگپور، یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور مہاراشٹر کے توانائی کے وزیر چندر شیکھر باون کلے نے شہر میں شجرکاری مہم کی قیادت کی جس کی شروعات پوری ریاست میں کی گئی ہے۔بھاگوت نے مہال میں آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک پودا لگایا جبکہ باون کلے اور دیگر سینئر حکام نے 10 ہزار بچوں کے ساتھ مل کر امباجھاری جھیل کے پاس آج صبح پودے لگائے ۔آر ایس ایس کے سینئر عہدیدار دتاتریہ ہوسبولے نے بعد میں کہا کہ سنگھ اس شجرکاری مہم کا حصہ بنے گا اور اپنی شاخوں کے ذریعے پورے ملک میں سال بھر شجری کاری کرے گا۔باون کلے کے ساتھ ممبراسمبلی انل سولے اور پرکاش گج بھیئے ، سب ڈویژنل کمشنر انوپ کمار، چیف آفیسر برائے تحفظ جنگلات ایس ایس کے سنہا اور اسکولی بچے شجرکاری مہم میں شامل ہوئے۔